1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے 1,010 گاڑیاں خریدنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم، وزیر خزانہ، اور چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے حاصل ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر کو خریداری کے لئے مسابقتی عمل اختیار کرنا چاہیے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو وہ نیب اور ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔