کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ وہ عمران اشرف کی حقیقی بہن ہیں۔ شازیہ نے الزام لگایا کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور ان سے تعلق ختم کر لیا ہے۔ شازیہ کے مطابق عمران اشرف نے شہرت حاصل کرنے کے بعد ان سے رشتہ توڑ لیا، جو کہ ان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔شازیہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران اشرف کی بہن کے طور پر اپنی شناخت چاہتی ہیں اور یہ دعوی کیا کہ عمران شاید ان سے اس لیے نہیں ملتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور میڈیا میں تنازعے سے بچنا چاہتے ہیں۔اس پر عمران اشرف نے تردید کرتے ہوئے اس خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس دعوے کو بے بنیاد سمجھتے ہیں اور اس پر کسی قسم کی وضاحت نہیں دیں گے۔عمران اشرف ایک ورسٹائل اداکار اور میزبان ہیں، جو مقبول ڈراموں جیسے رانجھا رانجھا کردی، دل لگی اور الف اللہ اور انسان سے شہرت حاصل کر چکے ہیں اور اس وقت وہ کامیڈی شو مذاق رات کی میزبانی کر رہے ہیں۔
عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
2