انڈونیشیا( شوبز ڈیسک)انڈونیشیا کے سوشل میڈیا انفلوئنسر انگارا شوجی کو سانپ کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑا، جب ایک سانپ نے ان کے پرائیوٹ حصے پر کاٹ لیا۔ شوجی، جو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اکثر خطرناک سانپوں کے ساتھ اسٹنٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس ویڈیو میں خود کو سانپ سے چھڑانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سانپ ان کے جسم کے حساس حصے کو پکڑے ہوئے ہے اور شوجی اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن سانپ انہیں چھوڑ نہیں رہا۔ اس دوران شوجی کا چہرہ خوف اور گھبراہٹ سے بھرا ہوا تھا، اور وہ پسینے میں شرابور ہو گئے۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سانپ کا حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا یہ حادثاتی طور پر ہوا، لیکن ویڈیو میں سانپ کے حملے کا منظر انتہائی چونکا دینے والا تھا۔ کچھ صارفین نے سانپ کی نسل کو “مینگروو سانپ” قرار دیا ہے، جو کہ ہلکے زہر والی قسم کا ہوتا ہے۔انفلوئنسر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گئی ہے اور مختلف افراد نے اس پر تنقید کی ہے، خاص طور پر اس طرح کے خطرناک اسسٹنٹس کرنے اور خود کو اس قدر خطرے میں ڈالنے پر۔
انڈونیشی انفلوئنسر کو سانپ سے کھیلنا مہنگا پڑگیا، کاٹنے کی ویڈیو وائرل
2