و شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) کے حوالے سے ایک بڑا پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کے تحت امریکہ میں AI انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اقدامات کی تفصیلات دی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں بہت جلد ایک بین الاقوامی AI کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے انتخاب کے نتیجے میں ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں ہونے والی آگ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ پانی کی دستیابی سے متعلق اقدامات کے لیے آرڈر جاری کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ مسابقت بڑھ رہی ہے اور اس کے تناظر میں چین اور میکسیکو کی مصنوعات پر نئے ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے اپنے خاندان اور مجرموں کو معافی دے دی۔ یوکرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو یوکرین کی جنگ شروع نہ ہوتی اور چینی صدر سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل میں مدد کریں۔مزید برآں، ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے حوالے سے کہا کہ اگر ایلون مسک اس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو وہ اس ڈیل میں مدد فراہم کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
4