بولو( مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صوبے بولو میں واقع کارتالکیا کے سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگی جس کے باعث گھبراہٹ میں مبتلا دو افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان گنوائی۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس دوران 35 افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، اور حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 66 افراد ہلاک
3