پشاور( اباسین خبر)کرم میں قیام امن کے لیے جاری کلیئرنس آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جس دوران غیر قانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں مقامی مشران اور عوام کا تعاون اہم رہا، جس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم قدم اٹھایا گیا۔آج سامان رسد لے کر ایک قافلہ پاڑا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے تحت آئندہ بھی شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ بگن میں مسجد کی تزئین و آرائش اور علاقے کی صفائی مہم کا آغاز عوام اور انتظامیہ کے باہمی تعاون کی علامت ہے، جو کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ افواج پاکستان اور مقامی افراد کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کے نتیجے میں کرم میں امن کی فضا مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
کرم میں کلیئرنس آپریشن؛ بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد، قافلہ آج روانگی کیلیے تیار
2