لاہور( سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے دوران افغان ٹیم کے بائیکاٹ کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے اور ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ بائیکاٹ کریں۔یہ مطالبہ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد آیا ہے، جب 2021 میں امریکہ کا انخلا ہوا تھا اور طالبان کے حکومتی ادارے نے کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی اس حوالے سے دبا کا سامنا ہے۔
“چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم کیخلاف میچ کا بائیکاٹ مسئلے کا کوئی حل نہیں”
2