پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کو فوج کے خلاف صف آرا کر دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کو رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اس وقت فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں، جبکہ فوج اور خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ اگر شہباز شریف کو ملاقات میں ہونے والی بات چیت کا علم تھا، تو پھر وزرا کیوں بیانات دے رہے ہیں اور وضاحتیں پیش کر رہے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں، بلکہ آرمی چیف کی ملاقاتوں پر مرکوز ہے۔
نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف
2