ممبئی( شوبز ڈیسک)جنوبی بھارتی سپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رشمیکا اپنی گاڑی سے دو افراد کی مدد سے اترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں، جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔رشمیکا مندنا کو اس حالت میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئی تھیں۔رشمیکا مندنا اس وقت ممبئی پہنچی ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم چھاوا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، اداکارہ جلد ہی سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں بھی نظر آئیں گی، جس کی ریلیز عید کے موقع پر متوقع ہے۔
رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلا
3