پشاور( اباسین خبر) چارسدہ میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی اراضی واگزار کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، جب کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایات پر اینٹی کرپشن ٹیم نے آئی جی پولیس کو شکایتی خط لکھا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی پی او اور ڈی سی کی مداخلت کی وجہ سے زمین کی واپسی کا عمل رک گیا۔ پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی اور چارسدہ میں ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں، جس کی وجہ سے کارروائی نامکمل رہی۔اینٹی کرپشن نے اپنے خط میں ڈی ایس پی کی بدزبانی اور ویڈیو ریکارڈنگ بند کروانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ حکام نے خط میں سرکاری زمین کی واگزاری میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چارسدہ میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی اراضی واگزار نہ کرائی جا سکی
3