پشاور( اباسین خبر)ڈی آئی خان میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کیا کہ پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس افسران کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بارڈر خطے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے دفاع میں جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے اپنی فورسز کی قابلیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپرپاورز کو بھی شکست دی ہے اور شہدا کے کوٹے کی بحالی اور دیگر مراعات کو صوبائی حکومت نے پہلی فرصت میں حل کیا ہے۔وزیر اعلی نے پولیس افسران کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور پولیس کی ٹریننگ کے نظام میں تبدیلی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کی مدت 9 ماہ کے بجائے 90 دن کی جائے گی۔علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت جلد پولیس ٹریننگ اسکول کی تمام سہولتیں فراہم کرے گی اور شہدا کی فیملیز کا خیال رکھے گی تاکہ جوانوں کے حوصلے بلند ہوں۔
پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
2