اوکاڑہ ( اباسین خبر)اوکاڑہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام “دھی رانی” کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد متوسط طبقے کی بچیوں کی شادیاں کرانا اور ان کے گھروں کو آباد کرنا تھا۔ اس پروگرام کے تحت 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر نے کیا۔تقریب میں کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں شریک افراد نے اس نوعیت کے پروگرام کو ہمارے معاشرے کے لیے اہم قرار دیا، خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے، جو جہیز اور رشتہ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔شرکا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی بدولت، جو بچیاں جہیز یا رشتہ کے حوالے سے پریشان تھیں، ان کے گھروں کو خوشی مل رہی ہے اور ان کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھ کر دل کو سکون ملا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
اوکاڑہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی
2