اسلام آباد(کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے گرین سکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ طے کر لیا۔یونیسیف عالمی سطح پر بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے اور نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ گرین سکلز ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرے گا، جبکہ معاشی طور پر کمزور نوجوانوں، خصوصا لڑکیوں، کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ یونیسیف اور مسلم ورلڈ لیگ کی 14 سالہ شراکت داری نے مختلف ممالک میں بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے امکانات کھلیں گے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ’’گرین سکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کیلئے یونیسیف سے معاہدہ
5