اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے منصوبہ شیئر کر دیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، پورٹ پر کنٹینرز کی کلیئرنس، سمگلڈ سامان کی آکشن، انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری، انڈر ٹیکس سیکٹر سے وصولی اور عدالتوں میں کیسز کی جلد تکمیل کے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل ان تمام اقدامات پر پیشرفت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق، ایف بی آر کا جنوری کے لیے ٹیکس ہدف تقریبا 960 ارب روپے ہے، جس میں 385 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو شامل کر کے جنوری کا مجموعی ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک پہنچا ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر
2