کوئٹہ( اباسین خبر)کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں اور نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔ زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، اور این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ پر روڈ کلئیرنس آپریشن بھی معطل ہو چکا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں، اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے بجلی کے بریک ڈان کا شکار ہیں۔چمن میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
کوئٹہ، چمن، خانوزئی، زیارت اور کئی مقامات پر برفباری، تربت، قلات اور دیگر علا قوں میں بارشیں
2