کراچی ( اباسین خبر)پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ صبا فیصل نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو جھگڑوں کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازماں کی سرگرمیاں ہیں۔ ان کے مطابق، گھروں میں جو فساد اور لڑائیاں ہوتی ہیں، ان کی اصل وجہ یہ ملازمائیں ہیں جو ایک شخص کی بات دوسرے کو بتا دیتی ہیں، جس کی وجہ سے غلط فہمیاں اور تنازعات جنم لیتے ہیں۔صبا فیصل نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملازمائیں اکثر ایک طرف کی بات دوسری طرف پہنچا دیتی ہیں، اور پھر دوسرے شخص کو یہ بات یقین کے ساتھ سچ لگتی ہے، جس سے گھریلو زندگی میں مسائل بڑھ جاتے ہیں۔
ہمارے گھروں میں سب سے بڑا فساد کام والیاں کرواتی ہیں: صبا فیصل
2