ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ شریف الاسلام شہزاد نے دورانِ تفتیش کہا کہ “ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے”۔ممبئی پولیس نے سیف علی خان کے گھر سے تقریبا 35 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے کے ایک لیبر کیمپ سے شہزاد کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد عمل میں آئی، جس کی بنیاد لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات تھی۔گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے اور ان کے پاس کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ اس کے مطابق یہ معاملہ اس لیے ہائی پروفائل ہو گیا کیونکہ ایک سیلیبریٹی اس میں ہدف بنے ہیں۔اب ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 5 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
2