ملائیشیا( سپورٹس ڈیسک)ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کو 66 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 63 رنز بنا سکی۔نائجیریا کی بولر للیان ادے کی شاندار بولنگ نے نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں 9 رنز درکار ہونے کے باوجود فتح حاصل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، اور اپنی ٹیم کو دو رنز سے تاریخی کامیابی دلائی۔یہ فتح نائجیریا کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں ان کی پہلی کامیابی ہے اور نائجیریا مغربی افریقہ کا پہلا ملک بن کر سامنے آیا ہے جس نے آئی سی سی کے مکمل رکن ملک کو شکست دی۔ نائجیریا کی ٹیم پہلی بار انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے اس ٹورنامنٹ میں پہنچی تھی۔
نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
2