ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے دوران سلمان خان نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔شو میں عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم لوویاپا کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سلمان خان نے ایک پرانی بات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان نے ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔عامر خان نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان خان نے ان کی فلم انداز اپنا اپنا میں اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے کہا کہ وہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی اور سلمان کے محبت بھرے الفاظ سن کر وہ جذباتی ہوگئے، جس پر انہوں نے وہ ویڈیو سلمان خان کو بھیج دی۔سلمان خان نے مزید بتایا کہ ماضی میں عامر خان نے ایک انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ سلمان سیٹ پر دیر سے آتے تھے، جس پر عامر نے عہد کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔ عامر خان نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ان کے خیالات بدل گئے۔سلمان خان نے اس تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مصروف شیڈول اس کا سبب تھا۔ عامر خان نے سلمان کی محنت پر تنقید کی تھی، جس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر عامر خان بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں گھر سے نکلنا پڑے گا۔
عامر خان نے سلمان خان کیساتھ کبھی کام نہ کرنے کا عہد کیوں کیا؟
4