اسلام آباد( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نمبر چونگی توڑ پھوڑ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کے خلاف چھبیس نمبر چونگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم ان کی وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل صفائی کی جانب سے اسد قیصر کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
26 نمبر چونگی توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
2