پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا میں نگران حکومت کے دوران بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ہٹانے کے لیے قانون تیار کر لیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں ملازمین کو سروسز سے ہٹانے کا بل 2025 میں اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ مسودے کے مطابق نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ ادارے بل پاس ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کریں گے، جس کے تحت غیر قانونی بھرتیوں کو منسوخ کیا جائے گا۔ اگر کسی قانونی پیچیدگی کا سامنا ہوا تو کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔مسودے کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ایڈووکیٹ جنرل، محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔ کمیٹی کا فیصلہ تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوگا۔ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں مختلف محکموں میں غیر قانونی طور پر 16 ہزار بھرتیاں کی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا: نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار
2