ڈی آئی خان( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، اور پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو اصولوں پر سمجھوتہ کرتے ہیں وہ خوف کے تحت رہتے ہیں، اور عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
عمران خان غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں: علی امین گنڈاپور
2