کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا تجرباتی خلائی مشن ناکام ہوگیا، جس میں سٹار شپ فضا میں پھٹ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سپیس ایکس نے 16 جنوری 2025 کو ٹیکساس سے اپنی پرواز کا آغاز کیا۔ خلائی جہاز جعلی سیٹلائٹ لے کر جا رہا تھا، جس میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ تاہم، ٹیک آف کے صرف 8 منٹ بعد سپیس ایکس کا سٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔تجرباتی خلائی مشن کی روانگی کے چند منٹ بعد سٹار شپ دھماکے سے پھٹ گیا۔ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ-او-پرنس میں لی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ آسمان پر نارنجی رنگ کی چمکدار روشنیاں تیزی سے حرکت کر رہی تھیں اور دھواں خارج ہو رہا تھا۔ایلون مسک نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ آکسیجن سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے پیش آیا، اور آئندہ مزید احتیاطی تدابیر اپنائیں گے۔سپیس ایکس مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کی کوشش میں ہے، اور سٹار شپ راکٹ کا تجربہ اس مشن کی تیاری کے لیے کیا گیا تھا۔
سپیس ایکس کا تجرباتی خلائی مشن ناکام، سٹار شپ فضاء میں تباہ
7