اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دونوں مریضوں میں ہلکی علامات تھیں اور وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے، تاہم حکام کے مطابق اسلام آباد اور اس کے ارد گرد ایچ ایم پی وی کا کوئی بڑا آٹ بریک نہیں ہے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان، خصوصا اسلام آباد میں ایچ ایم پی وی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن اس پر گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نزلہ زکام سے بچا کی احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کرنی چاہیے۔ اس وائرس کی تصدیق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت درشن لال نے کی تھی۔
واہ کینٹ میں ہیومن میٹا نیومو وائرس سے متاثرہ دو کیسز رپورٹ
7