کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ایک عام مسئلہ ہیں جو چہرے کو تھکا اور بوڑھا ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس کی عمومی وجہ تھکاوٹ سمجھی جاتی ہے، تاہم اس کے پیچھے کئی اور عوامل بھی ہو سکتے ہیں جیسے بڑھتی عمر، جینیات، آںکھوں کی تھکان، اینیمیا، پانی کی کمی، سورج میں زیادہ وقت گزارنا، اور طرزِ زندگی کے دوسرے عوامل۔اگرچہ مارکیٹ میں سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے لیے مختلف کریمز دستیاب ہیں، مگر ان سے ہمیشہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ بھارت کی جانی مانی ماہرِ جِلدی امراض ڈاکٹر جوشیا بھاٹیا سارِن نے اپنی ویڈیو میں اس مسئلے کی تفصیل سے وضاحت کی ہے اور کچھ اہم تبدیلیاں بتائیں جن سے سیاہ حلقوں کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر جوشیا نے دو اہم تبدیلیوں کی تجویز دی:موبائل اسکرین پر اندھیرے میں دیکھنے سے گریز کریں: موبائل کی نیلی روشنی جو اسکرین سے نکلتی ہے، آپ کی آںکھوں کے نیچے موجود کولیجن اور ایلاسٹن کو کمزور کر دیتی ہے، جس سے سیاہ حلقوں کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔آئرن کی کمی کو پورا کریں: جسم میں آئرن یا ہیوموگلوبن کی کمی جِلد کے خلیوں کو آکسیجن پہنچانے میں رکاوٹ ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں میلانِن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور چونکہ آںکھ کے نیچے کی جِلد سب سے پتلی ہوتی ہے، اس لئے رنگ وہاں پہلے دکھائی دیتا ہے۔یہ دو سادہ مگر مثر تبدیلیاں آپ کی طرزِ زندگی میں سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
آنکھوں کے گرد حلقوں سے نمٹنے کے لیے دو آسان طریقے
5