پشاور( ہیلتھ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق، پولیو کیس کی تصدیق کے بعد ڈی آئی خان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے کی، جس کے مطابق بچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا۔ ای او سی کے مطابق، بچی کے نمونے 31 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔2024 کے آغاز سے خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں 2024 میں پولیو کے مجموعی طور پر 72 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام کی جانب سے پولیو کے مزید کیسز کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
6
پچھلی پوسٹ