اسلام آباد( اباسین خبر)نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔خط کے متن کے مطابق، آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اور آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے آرٹیکل 213 کے تحت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 215 کے تحت سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اور آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ اور بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: شبلی فراز اور عمر ایوب کا پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
2