اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدے کا خیرمقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کیلئے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ایف کا مرکز چھ اہم شعبوں پر ہے جن میں بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری شامل ہیں، اور یہ تمام شعبے ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں لوگوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا انتظار ہے۔
وزیراعظم کا عالمی بینک کی جانب سے 20 ارب ڈالر دینے کے وعدے کا خیرمقدم
2