لند ن ( مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس 25 سلم کی لانچ کو مئی تک مخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز ابتدائی طور پر 22 جنوری کو متوقع تھا۔ اس اسمارٹ فون کو گلیکسی ایس 25، ایس 25 پلس، ایس 25 الٹرا اور گلیکسی ایس 25 سلم سمیت دیگر ڈیوائسز کے ساتھ متعارف کرایا جانا تھا، لیکن اب سلم ورژن کی رونمائی میں تاخیر کی گئی ہے۔گلیکسی ایس 25 سلم کی خصوصیات میں اس کی انتہائی پتلی موٹائی ہے، جو صرف 6.5 ملی میٹر ہوگی۔ اس کے باوجود، یہ فون سائز میں گلیکسی ایس 25 پلس اور ایس 25 الٹرا سے بڑا ہوگا۔ فون میں 6.6 انچ کی اے ایم او ایل ای ڈی پینل ڈسپلے شامل ہوگی جو 1080 پی ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ آئے گا، جو اس کی اسکرین کے انتہائی ہموار تجربے کو یقینی بنائے گا۔اس فون کی پتلی ساخت کے باوجود، توقع کی جارہی ہے کہ یہ سلیکون کاربن بیٹری کے ساتھ متعارف ہوگا، جو وزن میں ہلکا ہونے کے باوجود چارجنگ کی مدت کو بہتر بنائے گا۔ یہ فون اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا تاکہ صارفین کو طویل بیٹری لائف فراہم کی جا سکے۔اس فون کی متوقع لانچ میں مزید تفصیلات اور فیچرز سامنے آئیں گے جب یہ مئی میں بازار میں آئے گا۔
سام سنگ گلیکسی S25 سلم کی لانچ کے متعلق بری خبر
1
پچھلی پوسٹ