ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئی ہیں، خصوصا مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈریسنگ روم میں دونوں کے درمیان اختلافات کے بارے میں باتیں عام ہو چکی ہیں، اور کچھ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم تقسیم ہوگیا تھا۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روہت اور گوتم کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یہ خبریں بھارتی کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر سوالات اٹھا رہی ہیں، خاص طور پر جب ٹیم نے حالیہ عرصے میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
مسلسل شکستوں نے روہت، گمبھیر میں اختلافات پیدا کردیے
2