جیک آباد( ہیلتھ ڈیسک)اندرون سندھ کے علاقے میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق گزشتہ سال 27 دسمبر کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ایک بچے میں معذوری کی علامات ظاہر ہوئیں، جسے سال 2024 کا 71واں پولیو کیس قرار دیا گیا۔حکام این ای او سی نے بتایا کہ سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ریکارڈ ہدف حاصل کیا گیا، پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔حکام این ای او سی نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران والدین نے بھرپور تعاون کیا، انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی محنت اور عزم قابل ستائش ہے۔
جیکب آباد میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں مجموعی تعداد71 ہوگئی
4