لاہور( کامرس ڈیسک)پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، مارچ تک 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی ہو سکتی ہے۔لاہور میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر کا دیگر رہنماں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی ریوائیول آف اکانومی پر دن رات کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1994 سے 2004 تک جتنے آئی پی پیز تھے، ان کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو چکی ہے، 16 میں سے 2 رہ گئے ہیں، ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، 40 ونڈ پاورز کو نوٹسز جاری ہو چکے ہیں، مارچ تک بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، آج کا ایجنڈا زراعت سے متعلق ہے۔ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ زراعت ایسا شعبہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
زراعت پر توجہ کی ضرورت، بجلی مارچ تک سستی ہو نے کا امکان ہے:ایس ایم تنویر
2
پچھلی پوسٹ