لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 23 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آگ کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے اور آتشزدگی کے باعث 12 ہزار سے زائد گھر راکھ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر نے نیشنل گارڈ کے مزید ایک ہزار اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمال اور شمال مشرق میں 35 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ایل اے کانٹی کا پورا علاقہ آگ کے خطرے میں ہے۔ آگ کے شعلے کم ہوگئے ہیں، مگر خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آگ سے مالی نقصان کا تخمینہ 200 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکا ہے اور مختلف مقامات پر لگی آگ اب تک تقریبا 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے۔ مزید 90 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کے نئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
لاس اینجلس آتشزدگی: 40 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر
3