2
کو ئٹہ ( اباسین خبر)گوادر پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان، جو اندرون پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، غیرقانونی طور پر ایرانی بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کو یورپ منتقل کرنے کے لیے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔گوادر پولیس کے مطابق، کارروائی کرتے ہوئے پدی زر کے علاقے سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان، خالد ولد نور محمد (مقامی ایجنٹ) اور مراد ولد اللہ والا (غیر مقامی ایجنٹ)، کو گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے گوادر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔