لاہور( کامرس ڈیسک)سال 2024 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے، جس نے صنعتکاروں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ ابتدائی چھ ماہ میں ہچکولے کھانے کے بعد ایکسپورٹ میں مسلسل اضافے نے انڈسٹری کو نیا جذبہ دیا ہے۔ مالی سال 2024 میں انڈسٹری نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زائد مصنوعات بیرون ممالک برآمد کیں۔جنوری میں 1 ارب 46 کروڑ، فروری میں 1 ارب 40 کروڑ، مارچ میں 1 ارب 3 کروڑ، اپریل میں 1 ارب 24 کروڑ، مئی میں 1 ارب 55 کروڑ اور جون میں 1 ارب 41 کروڑ کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ہوئی۔جولائی کے بعد سے صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی، اور پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے صنعتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیاں مزید بہتر ہو رہی ہیں، اور اگر یہ تسلسل برقرار رہا تو انڈسٹری آئندہ سال اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 2024 کے دوران شرح سود میں پانچ بار کمی کی جا چکی ہے، جس کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو جائیں گے۔
سال 2024 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا
5