4
صنعا ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے یمنی دارالحکومت صنعا میں دوسرے دن بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔حوثی ترجمان کے مطابق اسرائیلی بمباری کا نشانہ رہائشی علاقے بنے، جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو یمن سے نکال لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔