لندن( سپورٹس ڈیسک)برطانوی اخبار نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیا، اور آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صرف بھارت کو معلوم ہوگا کہ وہ ناک آٹ میچ کہاں کھیلے گا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو یہ دبئی میں ہوگا، ورنہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کا پاکستان کو فائنل کھیلنے سے روکنا مکمل طور پر شرمناک ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کہاں ہوگا، یہ 4 مارچ کے بعد معلوم ہوگا، اور بھارت کو دی گئی رعایت نہ صرف نامناسب ہے بلکہ اس کے ٹرافی جیتنے کے امکانات کو بھی بڑھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، کرکٹ کے کھیل پر ایک ملک بھارت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار کی تنقید
11