تیرانا( مانیٹرنگ ڈیسک)البانیہ کی حکومت نے ایک نوجوان کے قتل کے بعد معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ گزشتہ ماہ پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد کیا گیا، جب ایک طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو کے وار سے قتل کیا۔ اس قتل کا آغاز ٹک ٹاک پر ہونے والی ایک بحث سے ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد حکام نے والدین اور اساتذہ کے ساتھ 1300 میٹنگز کیں، جس کے نتیجے میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔البانوی وزیراعظم اِدی رام نے کہا کہ “ہم ایک سال کے لیے ٹک ٹاک کو مکمل بند کرنے جا رہے ہیں، اور یہ پابندی نئے سال سے نافذ ہوگی۔”اس پابندی کے بعد ٹک ٹاک حکام نے البانوی حکومت سے وضاحت طلب کی، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ متاثرہ نوجوانوں کے ٹک ٹاک پر اکانٹس تھے۔
البانیہ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان
2