لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے اور انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فیملی پر مرکوز کر لی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران نیمل خاور نے بتایا کہ حمزہ کے ساتھ کم عمری میں شادی اور مصطفی کی پیدائش کے وقت ان کی کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، وہ بس بچوں کو پسند کرتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کا فیصلہ میری ذاتی شناخت پر اثر انداز ہوا اور میں مصوری تک کرنا بھول گئی۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے، اس لیے حمزہ اور میں نے فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمہ داریاں سنبھالوں گی۔نیمل خاور نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، اور ماں باپ کے تعلقات کا بچوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اگر بچہ دیکھے کہ اس کے والدین کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے تو اس کے ذہن پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔
شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے: نیمل خاور
5