24
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 2 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ایجنڈے میں ہائیکورٹ میں 10 ججز کی آسامیوں کی تخلیق، الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ کی منظوری، اور خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کرنا شامل ہے۔اجلاس میں جیلوں میں سیکیورٹی آلات کی خریداری کے لیے بجٹ کی منظوری اور صوبائی محکموں کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔