اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 21 نومبر تک کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی صورت حال اور آنے والے سیزن کے لیے گنے کی فصل کا تخمینہ بھی زیرِ غور آیا۔شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی موجودہ قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ 21 نومبر تک تمام شوگر ملوں کو کرشنگ شروع کرنا ہوگی، اور جو ملیں اس تاریخ تک کرشنگ نہیں کریں گی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کاروں کی تمام واجبات کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے ادا کی جائیں گی، اور جو ملیں کاشت کاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی، ان سے برآمد کی اجازت واپس لے لی جائے گی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایم ای نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کی ہے، تاہم جب تک برآمد کا پہلا کوٹا مکمل نہیں ہوتا، مزید برآمدی اجازت نہیں دی جائے گی۔
21 نومبر تک کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی ہوگی، شوگر ایڈوائزری بورڈ
35