اباسین خبر

زویا ناصر کا شوبز میں منشیات کے زیرِ اثر کام کرنے کے دعوؤں پر ردِعمل

زویا ناصر کا شوبز میں منشیات کے زیرِ اثر کام کرنے کے دعوؤں پر ردِعمل

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں بعض فنکاروں کے نشے کی حالت میں سیٹ پر آنے سے متعلق دعوؤں پر اپنا ردِعمل دے دیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے اپنے کیریئر، فٹنس اور شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔دوسری جانب محسن عباس حیدر نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایسے متعدد واقعات دیکھے ہیں جن میں کچھ اداکار اور اداکارائیں مبینہ طور پر نشے یا الکوحل کے زیر اثر شوٹنگ کے لیے آئے۔ان کے مطابق ایک موقع پر ایک فنکار اس قدر نشے کی حالت میں تھا کہ وہ اپنے تاثرات تک درست انداز میں برقرار نہیں رکھ پا رہا تھا، اور اس حوالے سے انہوں نے پروڈیوسرز کو بھی آگاہ کیا تھا جس کے بعد معاملے کی مبینہ تحقیقات کی گئیں۔