زین ملک کے اہلِ خانہ کی مداحوں سے اپیل: پھولوں کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کریں

4 گھنٹے قبل
زین ملک کے اہلِ خانہ کی مداحوں سے اپیل: پھولوں کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کریں

لندن( شو بز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی خرابیٔ صحت سے متعلق خبروں کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کے لیے پھولوں کے گلدستے ان کی رہائش گاہ اور دفاتر میں مسلسل بھیجے جا رہے ہیں۔تاہم بڑھتی ہوئی تعداد اور ان تحائف کے انتظام میں درپیش مشکلات کے باعث گلوکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے ایک اہم اپیل کی ہے۔زین ملک کی کزن ساشا ملک نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مداح پھول بھیجنے کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیات دیں۔اہلِ خانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان وسائل کو زیادہ ضرورت مند افراد تک پہنچانا ہے، جبکہ مداحوں سے بھی انسانی ہمدردی کے تحت اس اپیل پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔