پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار زاویار نعمان اعجاز کے بچپن سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کم عمری میں خطرناک بیماری میننجائٹس میں مبتلا ہو گئے تھے اور ان کی حالت انتہائی نازک ہوگئی تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکار نعمان مسعود نے زاویار کے بچپن کا ایک واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نعمان اعجاز ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں جرمنی میں موجود تھے جبکہ ان کا خاندان بھی ان کے ہمراہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران زاویار نعمان اعجاز کو میننجائٹس ہوگیا، جس پر ان کی والدہ رابعہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے کر گئیں۔ صورتحال کی سنگینی کے باعث نعمان اعجاز کو بھی اسپتال پہنچنا پڑا۔نعمان مسعود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت زاویار کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور صورتحال بہت سنگین تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وہ خود بھی اس واقعے کو بھول چکے تھے۔