ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج مؤخر، بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بحال

ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج مؤخر، بلوچستان بھر میں او پی ڈیز بحال

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنا احتجاج عارضی طور پر مؤخر کرتے ہوئے آج سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر طبی سہولیات بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی درخواست پر احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کے تمام مطالبات بدستور برقرار ہیں۔ اگر مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مؤثر ثالثی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان گزشتہ 39 روز سے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات کے بائیکاٹ پر تھی، جس کے باعث او پی ڈیز سمیت متعدد طبی سہولیات متاثر ہو رہی تھیں۔