ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
Sep 2, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ چنیدا نے 25 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، یوں قومی ٹیم نے مقابلہ 35 رنز سے اپنے نام کرلیا۔