آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون کون ہیں؟

آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون کون ہیں؟

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی لندن میں بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ونی تاکیار کے ساتھ موجودگی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں کو ایک کیسینو سے نکلتے ہوئے ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ونی تاکیار کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔رپورٹس کے مطابق ونی تاکیار ایک آزاد موسیقار ہیں جو اپنے گیت خود تحریر کرتی اور گاتی ہیں، جبکہ ان کا میوزک مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ان کے انسٹاگرام پروفائل کے مطابق کوپن ہیگن اور ممبئی ان کے بنیادی رہائشی شہر ہیں۔ وہ متعدد بار بھارت آ چکی ہیں اور ممبئی میں مختلف مقامات پر لائیو میوزک پرفارمنس بھی دے چکی ہیں۔لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق ونی تاکیار کاروباری شخصیت اور مارکیٹنگ حکمت عملی کی ماہر بھی ہیں۔ وہ ٹیلنٹ مینجمنٹ اور ایونٹ پروڈکشن سے وابستہ کمپنیوں میں شریک بانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔دونوں کی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ممکنہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ مداحوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آریان خان اور ونی تاکیار انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں اور ان کے کچھ مشترکہ دوست بھی ہیں۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر تاحال کوئی ردعمل یا تصدیق نہیں دی۔