ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
Jul 24, 2026|ویب ڈیسک
ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، جس کی قیادت روسٹن چیز کریں گے۔اعلان کردہ سکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان روسٹن چیز، جومیل وریکین، جوشوا بشپ، ٹیگنارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گرویز، کیوم ہوج، شے ہوپ، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میکینزی، کیمو پال، کیمار روچ اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔