معروف بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے منیجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پردیپ راوت گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے طبی نگرانی میں تھے، جہاں چند گھنٹے قبل ان کا انتقال ہوا۔پردیپ راوت نے 1985ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد ہندی و علاقائی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ منفی کرداروں میں ان کی شاندار اداکاری نے انہیں خاص شہرت دلائی۔انہوں نے بالی وڈ کے بڑے فنکاروں، جن میں امیتابھ بچن، راج ببر اور ونود کھنہ شامل ہیں، کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔پردیپ راوت نے عامر خان کی مقبول فلموں "لگان" اور "غجنی" میں بھی اہم کردار ادا کیے، جنہیں شائقین نے بے حد سراہا۔ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے مختلف علاقائی زبانوں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی یادگار کردار نبھائے۔