ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

لندن( کامرس ڈیسک) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 2.20 ڈالر بڑھ کر 93.82 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور مسلسل پانچویں کاروباری سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔